شان فلور مل باہتر روڈ واہ کینٹ پر حسب روائت ہر سال کی طرح امسال بھی افطار دستراخوان کا سلسلہ جاری

واہ کینٹ :شان فلور مل باہتر روڈ واہ کینٹ پر حسب روائت ہر سال کی طرح امسال بھی افطار دستراخوان کا سلسلہ جاری ، روز سینکڑوں مستحقین افطار دسترخوان سے مستفید ہورہے ہیں، پورا ماہ رمضان ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں،بے سہارا لوگوں اور مستحقین افراد کی مدد کر کے سکون قلب حاصل ہوتا ہے،مخلوق خدا کی خدمت عظیم نعمت اور افضل عبادت ہے،غریب نادار افراد کی داد رسی کر کے انکے چہروں پرخوشی کے آثار پیدا کرنا صدقہ جاریہ ہے،،اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی کما حکا ہوبجاآوری کر سکیں،ان خیالات کا اظہار شان فلور مل کے مالک معروف سماجی و سیاسی شخصیت شیخ زیشان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انکا کہنا تھاکہ والد شیخ محمد سعید اس نیک سلسلے کو آگے بڑھانے میں نہ صرف ہماری مکمل رہنمائی بلکہ بھرپور معاونت کرتے ہیں، ہر سال شان فلور مل پر ایک ہزار افراد کے لئے افطار و ڈنر کا بندوبست کیا جاتا ہے ، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ روزہ تذکیہ نفس کانام ہے ماہ رمضان غربا اور مساکین کو انکے حقوق دینے اور انکی مدد کرنے کا درس دیتا ہے،ماہ رمضان رحمتو ں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے خصوصی انعام ہے،اس مقدس مہینہ میں اللہ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلوۃ اور عبادات کے زریعے اپنی اندرونی کثافتیں دور کریں، محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جاسکتا،بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبر و تحمل ،روداری،اخوت ، عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے،اس ماہ مبارکہ میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملہ مظاہرہ کرنا چاہئے،سحری اور افطاری کے اوقات میں عزیز و اقارب کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے،انکا کہنا تھا کہ صبر و برداشت اور رواداریاس ماہ مقدس کے خصوصی انعامات ہیں،روزہ کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے،اور یہ تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیا جائے،اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کی فیوض و برکات حاصل کرنے کے لئے یہ موقع فراہم کرتا ہے کہہم اپنے اعمال درست کریں،اور معمولات زندگی میں ان افراد کو فراموش نہ کریں جو ہماری مدد اور توجہ کے متقاضی ہیں،روزہ حقوق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s