خان صدیق خان (مرحوم) کی ایک ہزار کنال آراضی فراڈ کی نظر۔ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج۔ملزمان گرفتار۔

پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی صدیق خان مرحوم کے بیٹے عمارصدیق خان کے ساتھ ایک ہزار کنال اراضی کا فراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اراضی سینٹر کے چھ ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہےسابق رکن صوبائی اسمبلی صدیق خان مرحوم کے بیٹے عمار خان نے اینٹی کرپشن سرکل کو درخواست دی جس میں موقف اپنایا کہ اس کے آباؤ اجداد کی ایک  ہزار کنال اراضی جعلی کاغذات بنا کر سہیل سرفراز کے نام منتقل کر دی گئی ہے جس پر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے انکوائری شروع کی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجید سمیت 13 افراد کو قصوار پانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ میں ملوث اراضی  اراضی ریکارڈ سنٹر کےADLR اور اس کے ساتھ ملوث SCI اور SCO کو گرفتار کر لیا ۔اس گینگ میں اراضی سنٹر فتح جھنگ کے ADLR عبدالمجید ، SCI رانا نعمان،SCO لیاقت علی اور SCO عامر بھٹی اور دیگر افراد ملوث تھے۔ اراضی ریکارڈ سنٹرکے عملہ نے لینڈ مافیا ملک تصورکے ساتھ مل کر جعل سازی کر کے سہیل سرفراز کے نام 990 کنال اراضی کی غیر قانونی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن کے سرکل آفیسر امجد شہزاد نے اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن راولپنڈی میں مقدمے کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ۔ واضع رہے یہ جائیداد پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے صدیق خان مرحوم کے نام تھی جسے ان کی وفات کے چند ماہ بعد لینڈ ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے غیر قانونی طور پر جعل سازی کر کے لینڈ مافیا کے نام منتقل کر دیا تھا ۔سینٹر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اینٹی کرپشن کی کاروائی سےمتعین ہوں۔

31301854_218964985503765_5168193035573395456_n.jpg

14718859_1294704307226760_90552392077055924_n
RPT:Tahir Naseer:

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s