عدم اعتما د تحریک پیش کرنے والے کونسلران کا ردعمل ۔

چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا لیگی ممبران کی اکثریت کی حمایت کھو چکے ہیں۔انہیں اخلاقی طور پر ایک ماہ قبل ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔ چیئرمین کی من مانیوں سے تنگ آکر عدم اعتما د تحریک لانا پڑی ۔ ہمیں باغی گروپ کہنے والے یہ سن لیں ہم انقلابی ہیں ۔ شہریوں کے مفاد کی بات کرنے والے عملی ثبوت نہ پیش کر سکے ۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ غیر قانونی تعمیران کا دھندہ عروج پر تھا۔ ثبوت موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتما د پیش کرنے والے لیگی کونسلران کا مشترکہ بیانیہ ۔ جس میں شیخ وحید الدین ،ملک اللہ دتہ اعوان ، حاجی ملک عارف جمیل ، ٹھیکدار ملک پرویز اختر،حاجی شفاقت بٹ ، میاں گل بادشاہ، ملک طاہر محمو د طاہری نے مشترکہ بیانیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ چیئرمین سید محمود شاہ اپنے قول و فعل میں تضاد کی بنیاد پرلیگی کونسلران کی حمایت کھو چکے ہیں ۔ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو ایک ماہ قبل ہی استعفی دے دینا چاہیے تھا۔ لیکن چیئر مین ضد اور ہٹ دھرمی پر اترے ہوئے ہیں ۔ ہمیں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن ممبران کے ساتھ اتحاد کرکے
چیرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف قانون کے مطابق تحریک عدم اعتما د پیش کرنا پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور من مانیاں کرنے والے اج ہمیں باغی گروپ کانام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم باغی نہیں انقلابی ہیں ۔ ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s