ٹیکسلا سے 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی اغواہ پولیس تاحال لڑکی بازیاب نہ کرا سکی۔

ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی سے ذہنی معذور17سالہ لڑکی اغواء،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،دوہفتے گذرنے کے باجودہماری بیٹی بازیاب نہ ہوسکی ،چیف جسٹس،وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی کے رہائشی ممتازعلی ولدنعیم شاہ نے اپنی بیوی اوراپنے بیٹے کے ہمراہ میڈیا کو بتایاکہ مورخہ چاراپریل کومیری بیٹی ہماگل جس کی عمرتقریبا17سال ہے گھرسے مدرسہ پڑھنے کے لئے گئی اورواپس گھرنہ آئی جس کے بعدہم نے بیٹی کی تلاش شروع کردی ۔مغویہ لڑکی کی والدہ نے پریس کانفرنس کے دوران روتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے دردمندانہ اپیل کی کہ خداراہماری بیٹی کوزندہ یامردہ کسی بھی حالت میں بازیاب کرایا جائے ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی سے اغواء ہونے والی جواں سالہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق جب تھانہ ٹیکسلا پولیس سے رابطہ کیاگیاتوپولیس کامئوقف یہ تھا کہ ہم مغویہ کی بازیابی کے لئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں جبکہ آخری لوکیشن جوٹریس کی گئی اس کے مطابق لڑکی فیصل آبادمیں پائی گئی تھی ۔تاہم اُمیدہے کہ عنقریب لڑکی کوبازیاب کرالیاجائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s