لیگی رہنما واہ کینٹ رانا خالد تاریخ کا حصہ بن گئے ۔ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک۔ مخلص اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔

سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )درینہ ساتھ چوہدری نثار علی خان اور انچار ج سیکریٹریٹ چوہدری نثار علی خان رانا خالد برین ہمیرج کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ رانا خالد ایک عظیم اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے ۔ پبلک سیکرٹریٹ میں خدمت خلق میں ہمیشہ مصروف نظر آئے ۔ اپنی مدد آپ بغیر کسی لالچ سیکریٹریٹ کو بحال رکھا اور دن رات عوامی مسائل سے بھری فائلیں اٹھائے کبھی اس کمرے کبھی اُس کمرے میں چلتے پھرتے نظر آئے میری آخری ملاقات رانا خالد مرحوم سے اس وقت ہوئی جب سردار سلطان صاحب سے ملنے میں پبلک سیکریٹریٹ گیا وہاں رانا حسب معمول اپنی سیٹ پر براجمان تھے مجھے دیکھتے ہیں سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا

آئیں بیٹھیں اور میرے لیے گرین ٹی منگوائی مجھے گلا بھی کیا مجھے معلوم ہے اپ سردار صاحب کوملنے آئین ہم غریبوں کے پاس دو منٹ بیٹھ جائیں ان کے پر خلوص جملوں نے مجھے ان کے پاس بیٹھنے پر مجبو ر کر دیا ۔رانا خالد ایک بہترین معاون تھے عوام اور عوامی نمائندگا ن کے درمیان۔لوگوں کے مسائل کو یکجا کرنا اور پھر متعلقہ لیگی ذمیداران تک مکمل تیاری کے ساتھ پیش کرنا ان کا خاصہ تھا سیاسی میدان میں وہ پرانے چوہدری نثار علی خان کے جیالے تھے اور ہمیشہ چوہدری نثار علی خان کے نام پر فدا رہے۔ میرا زیادہ واسطہ نہ رہا لیکن جتنا وقت میں ان کےساتھ رہا ان کو ملنسار اور مخلص پایا اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے امین ن لیگ واہ کینٹ رانا خالد جیسے مخلص کارکن سے آج محروم ہوگئی ۔ ان کی نماز جنازہ آج 19 اپریل 2018 شام بعد نماز عصر مرکزی مسجد لالہ رخ میں ادا کر د ی گئی ۔اور لیگی رہنماوں نے اپنے درینہ کارکن اور ساتھی کو اللہ کے سپر د کر دیا۔ انا للہ وا نا الیہ راجعون۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s