بیساکھی میلہ میں آئی کرن بالا مشرف با اسلام ہوگیں ۔ جامعہ نعیمیہ میں جا کر اسلام قبول کیا۔

حسن ابدال: بیساکھی میلہ میں آئی بھارتی خاتون کرن بالا دختر منوہر لال نے پاکستان آکر اسلام قبول کر لیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد کرن بالا نے اپنا نام آمنہ بی بی رکھ لیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی خاتون کرن بالا دختر منوہر لال سکھ یاتریوں کے ہمراہ 12 اپریل کو بیساکھی میلے میں شرکت کے لئیے پاکستان آئی تھی۔جس نے 16 اپریل کو جامعہ نعیمیہ لاہورجا کر اپنی خوشی سے اسلام قبول کر لیا۔اور لاہور ہنجروال کے رہائشی اعظم ولد خادم حسین نامی لڑکے سے شادی بھی کر لی۔کرن بالا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام آمنہ بی بی رکھ لیا ہے۔دوسری طرف جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھارتی خاتون کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آمنہ بی بی نے دفتر خارجہ کو درخواست دے دی ہے کہ وہ اب بھارت واپس نہیں جانا چاہتی۔اس لیئے اس کے ویزے میں توسیع کی جائے۔آمنہ بی بی کے ویزے کی مدت 21 اپریل کو ختم ہو جائے گی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s